ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اپنے سیاسی قد کے مطابق بیانات دیں شاکر خان مزاری

Published on November 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 990)      No Comments

unnamed
راجن پور (خرم شہزاد بُھٹہ سے) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اپنے سیاسی قد کے مطابق بیانات دیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کی عوام کی قسمت بدلنے کے لیے پاکستان ضرور آئیں گے ۔ شاہ کی وفا داریوں میں اندھے پن کا شکار شیر علی گورچانی کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ڈکٹیٹر کے تلوے چاٹ کر پلنے والے مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف بزدلوں کی طرح بھاگ کر جدہ چلے گئے تھے ۔ جو لیڈر وزیر اعظم ہو کر نریندر مودی کے سامنے سر جھکا کر کھڑا ہو اس پارٹی کا انتخابی نشان شیر نہیں گیڈرہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی نہ آنے کا سوچنے والے احمکوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی23 نومبر کے بکھر جلسے میں انشا اللہ موجودگی مخالفین کے تمام تجزیوں پر پانی پھیر دیگی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوام تحریک مرکزی نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جمعہ جمعہ آٹھ دن کی سیاست کے مرتکب شیر علی گورچانی پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹوٹتے کمر کی جھلک چند دنون میں مزید واضح طور پر دیکھیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog