گگو منڈی( نامہ نگار) شہر کے وسط بازار سے مدنی موبائل شاپ کے شیشے توڑ کر 20ہزار روپے کے موبائل چوری کر کے لے گئے پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہ کی ۔تفصیل کے مطابق۔ چند روز پہلے گگو شہر میں دن کو ڈکیتی کے دوران 2نوجوان ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے توپولیس نے بڑھتی ہوئی ورداتوں کو روکنے کے لیے 45پولیس افسران کا عملہ گگو تھانہ میں عارضی تعینات کیا لیکن چوروں اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی ورداتیں مذید بڑھ گئیں اس صورت حال سے عوام عدم تحفظ محسوس کر رہی ہے رات کو نامعلوم چور مین بازار کے وسط بازار سے موبائل شاپ کے شیشے توڑ کر دکان سے 20ہزار مالیت کے موبائل فون چوری کر کے فرار ہوگئے مگر پولیس نے ابھی تک ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی