وہاڑی(یواین پی) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اشیائے خورد و نو ش کی قیمتوں میں ردوبدل کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے نئے نو ٹیفکیشن کے مطابق دال چناباریک 60روپے فی کلو، دال چنا مو ٹی 62روپے فی کلو ، ، دال مونگ دھلی ہوئی125روپے فی کلو ، دال مو نگ بغیر دھلی 104روپے فی کلو ، دال ما ش (چمن) 144روپے فی کلو ،دال ما ش (برما( 136روپے فی کلو، دال مسور باریک140روپے فی کلو، دال مسور موٹی114روپے فی کلو ، بیسن 64روپے فی کلو ، چنا سفید (موٹا) 89روپے فی کلو ، چنا سفید (باریک)72روپے فی کلو ، چناسیاہ (موٹا)60روپے فی کلو ، سرخ مرچ (پسی ہوئی)200روپے فی کلو ، چا ول پکی با سمتی نئی (سپرکرنل) 114روپے فی کلو، چاول کچی با سمتی نئی (سپرکرنل) 125روپے فی کلو ، چاول 386قسم 65روپے فی کلو، چاول (اری 6)38روپے فی کلو، گوشت بڑا 250روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا450روپے فی کلو، روٹی 100گرام وزن5روپے فی عدد ، دودھ 58روپے فی لیٹر ، دہی 65روپے فی کلو ، میدہ44روپے فی کلو اورسوجی44روپے فی کلو ، چینی 55روپے فی کلو قیمت کے مطابق فروخت ہوگی جبکہ گھی کی قیمت کمپنی کی طر ف سے پر نٹ شدہ ہو گی ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر جو اد اکرم نے پرائس مجسٹریٹوں کو ہد ایت کی ہے کہ وہ مقررہ نرخنامے دکانوں میں نما یا ں جگہ پر آویزاں کرائیں اور ناجا ئز منا فع خوروں کے خلاف سخت کا رروائی کریں