لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممتازسیاسی وسماجی شخصیت شیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ بیس کروڑ عوام نے پی ٹی آئی کومتبادل سیاسی قوت اورعمران خان کووزیراعظم کی حیثیت میں قبول کرلیاہے۔ملک وقوم کووزیراعظم کی صورت میں ایک نجات دہندہ کی ضرورت ہے اوروہ عمران خان کے سواکوئی نہیں ہوسکتا ۔اقتدار کیلئے وفاداریاں نیلام کرنیوالے سیاستدان ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی کے ووٹ بنک کی بدولت انتخابات میں کامیابی سے ہمکنارہونیوالے عمران خان کے ڈسپلن کی پاسداری کریں ورنہ کارکنان کو ہرداغی اورجعلی باغی کامحاسبہ کرناآتا ہے ۔اپنے ایک بیان میں شیخ طلال امجد نے مزید کہا کہ نااہل حکومت کوگرانے کیلئے ایک زوردار دھکاکافی ہے ،ہمارے نڈراورغیورکارکنان 30نومبر کوسونامی کی راہ میں آنیوالی سرکاری رکاوٹوں کوریزہ ریزہ کردیں گے۔پی ٹی آئی ایک پرامن سیاسی تحریک ہے مگر 30نومبر والے دن ریاستی جبرکاجواب طاقت سے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی شہنشاہ \’\’ مغل اعظم \’\’ہم سے انصاف کے حصول تک دھرنے پربیٹھنے کاحق نہیں چھین سکتا۔ کپتان عمران خان کی سیاست حکمرانوں کی طرح تجوریاں بھرنے کیلئے نہیں بلکہ عوام کوڈیلیورکرنے اوران کی خالی جھولیاں بھرنے کیلئے ہے۔عمران خان کے دبنگ سیاسی اندازنے پاکستان کی قومی سیاست کانقشہ بدل دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہرمصیبت میں اپنے ہم وطنوں کابھرپورساتھ دیا ،جس طرح انہیں کینسر کیخلاف جنگ میں شوکت خانم ہسپتال کی صورت میں کامیابی ملی اس طرح وہ کرپشن کے سرطان کوبھی شکست دیں گے۔ عوام مڈٹرم انتخابات میں پی ٹی آئی کے باضمیر امیدواروں کوووٹ دے کربدعنوانی اورموروثی سیاست کی علامت بن کرابھرنے والی پارٹیوں کوقصہ پارینہ بنادیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے انقلاب سے سیاسی قذاقوں کابدحواس اورپریشان ہونا جائزہے۔