پولیو کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے،عائشہ رضا فاروق

Published on November 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 590)      No Comments

777
اسلام آباد ۔۔۔وزیراعظم پولیو پروگرام کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں اور انکی ہدایات پر انسداد پولیو کیلئے ملک بھر میں جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مہلک مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ نیشنل ٹاسک فورس کے حالیہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ انسداد پولیو کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ نہ صرف تمام بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے بلکہ پولیو ورکرز کو فول پروف سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیو ورکرز انتہائی اہم اور مشکل کام سرانجام دے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں فوکل پرسن برائے پولیو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان پولیو ورکرز کو وظائف دیئے جا رہے ہیں جسے مزید بھی بڑھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی انہیں سپورٹ کریں گی تاکہ وہ اپنا کام بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog