نیویارک(یو این پی)امریکا میں کچھ نوجوانوں نے حجاب سے متعلق غیر مسلم خواتین کی رائے جاننے کے لیے منفر د طریقہ اپنایا۔ایک غیر مسلم لڑکی نے حجاب پہن کر۔دو مسلمان لڑکوں کے ہمراہ نیویارک کی سڑک پر ایک اسٹال لگایا جہاں غیر مسلم خواتین کو یہ دعوت دی گئی کہ وہ حجاب پہن کر خود آزمائیں، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں خواتین نے پہلی بار حجاب پہنا اور اس کے بعد اپنی رائے دیتے ہوئے بتایا کہ حجاب پہن کر انہیں اچھا محسوس ہوا، خواتین نے کہا کہ جب وہ دوسری مسلمان خواتین کو حجاب میں دیکھتی ہیں تو انہیں معیوب نہیں لگتا۔ وڈیو بنانے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وڈیو کا مقصد غیر مسلم خواتین میں حجاب کے حوالے سے مثبت رویے کو اجاگر کرنا ہے۔