ٹیکسلا ( یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی پارٹیاں سٹیس کو کی پارٹیاں ہیں اور سب نیب زدہ ہیں،موجودہ پارلیمنٹ صرف شریف فیملی کو مالی اور سیاسی طور پر مظبوط کرنے کے لئے قانون سازی کر رہی ہے،تمام تر قانون سازی عوامی حقوق پر ڈاکہ مارنے کے لئے کی جارہی ہے،۱ٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقل کئے گئے توآرٹیکل 140اے کے تحت کیوں نہیں اختیارات ضلعوں کو منتقل کئے جاتے،آرٹیکل140 اے پر اگر عملدرآمد کیا جائے تو مذیدصوبوں کے قیام کی آواز بلند نہیں ہوتی ،مسلم لیگ ن کی آمرانہ سوچ کی وجہ سے صوبوں کے قیام کا مطالبہ تقویت پکڑتا جارہا ہے،لوگوں کو انکے بنیادی حقوق نہیں مل رہے،مسلم لیگ ن عوام کو کسی صورت اسٹیک ہولڈرز نہیں بنانا چاہتی،دنیا بھر میں رائج کیپیٹلزم اور کمیونزم نظام کے تحت لوکل باڈیز کام کر رہی ہیں ،مسلم لیگ ن نے آٹھ سالوں سے عوام کو اس حق سے محروم رکھا ہوا ہے،انتظامی طور پر مذید صوبوں کا قیام ناگزیر ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پنڈ نوشہری میں ٹیکسلا واہ کینٹ یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر صدر ٹی ڈبلیو یو جے سید رضوان حیدر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید صابر علی ، لیگل ایڈوائزر طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ، چوہدری مدبر کہوٹ ایڈووکیٹ، شہزاد حیدر ایڈووکیٹ،خالق فاروق اعوان ، چیئرمین ملک جاوید اختر ،سی ایچ حسین ،کامران اشرف،ملک محمد عامر ثاقب ،راجہ بتگین خلجی،رضوان جنجوعہ،آصف بٹ،اقبال حیدر، اشفاق حیدر، عادل شاہ کے علاوہ ممبر مجلس عاملہ بھی موجود تھے انکا کہنا تھا کہ اداروں کے استحکام کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،جس میں بڑی رکاوٹ خود مسلم لیگ ن حکمران جماعت ہے،جو ملک پٹوار اور پولس کلچر کو رواج دے رہے ہیں،کرپٹ حکمران گورنری اور ضلعی حکومتوں کا نظام ختم کر کے تمام ترطاقت اور اختیارات کے مالک بننا چاہتے ہیں،آئین میں متعین حقوق جب تک عوام کو نہیں ملتے سسٹم میں بہتری نہیں آسکتی،پوری دنیا میں انتظامی یونٹس کو مالی وا نتظامی طور پر خود مختار کیا گیا ہے،مگر یہاں تو گنگا الٹی بہتی ہے ، جمہوریت اختیارات تقسیم کرنے کا نام ہے ، مسلم لیگ ن عوام کو کسی صورت اسٹیک ہولڈرز نہیں بنانا چاہتی، ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ضلعی حکومتی نظام میں صرف یہی خامی تھی کہ بنیادی حقوق عوام کو مل رہے تھے، مسلم لیگ ن کی آمرانہ سوچ کی وجہ سے ہی بلدیاتی انتخابات تاحال التواء کا شکار ہیں،ن لیگ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے خلاف ہے،انھوں نے ہمیشہ مفاد اور دھونس دھاندلی کی سیاست کی،سیاسی مخالفین کو توڑنے کے لئے ہر اوچھے ہتھکنڈے استعال کئے جارہے ہیں جو مسلم لیگ ن کا ہمیشہ خاصہ رہا ہے مستقبل میں،پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،جو کرپٹ سیاستدانوں کے لئے موت کا پیغام ثابت ہوگی