آج قوم کو علامہ اقبال جیسی رواداری اور اعتدال پسندی کی ضرورت ہے :الطاف حسین
Published on November 10, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 361) No Comments
اسلام آباد/لندن (یو این پی ) علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال مذہبی رواداری اور روشن خیالی کی منہ بولتی تصویر تھے، آج اسی مذہبی رواداری اوراعتدال پسندی کی ضرورت ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ شاعرمشرق علامہ اقبال ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جو نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہیں، علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے نہ صرف اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانان برصغیر میں جدوجہد آزادی کا شعور بیدار کیا بلکہ خود بھی عملی جدوجہد میں حصہ لیا، علامہ اقبال مذہبی رواداری اور روشن خیالی کی منہ بولتی تصویر تھے اور ان کی شاعری میں اس شخصیت کا عکس صاف نظر آتا ہے۔ انہوں نے کسی بھی مذہب اور اس کے ماننے والوں سے کبھی نفرت نہیں کی ، آج اسی مذہبی رواداری اور اعتدال پسندی کی ضرورت ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 111
Related