لاڑکانہ ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
Published on November 11, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 903) No Comments
لاڑکانہ (یو این پی) لاڑکانہ ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ ضلعی صحت افسر ڈاکٹر خلیل اللہ شیخ کے مطابق تین روزہ پولیو مہم کے دوران لاڑکانہ ضلع میں 3 لاکھ 8 ہزار 800 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 725 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو بس اسٹینڈوں، بازاروں، ریلوے اسٹیشنوں، اسکولوں اور ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں گی جبکہ ضلع بھر میں 72 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر خلیل اللہ شیخ نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ معاشرہ اس موذی مرض سے چھٹکاراہ حاصل کر سکے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 90
Related
Free WordPress Themes