پاکستان سفارتخانہ ابوظہبی کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار محفل مشاعرہ کا انعقاد

Published on November 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

Emb  (1)
ابوظہبی(حسیب اعجاز عاشر )۔پاکستان سفارتخانہ ابوظہبی کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا،محفل کی صدرات سفیرِ پاکستان محترم آصف درانی نے کی، اسٹریلیا سے تشریف لائے نامور ادیب و شاعر اشرف شاد مہمان خصوصی جبکہ پاکستان سے تشریف لائے افضل خان اور علی یاسر نے مہمانانِ اعزازی کی حثیت سے شرکت کی۔محفل کے پہلے حصہ میں سفیرِ پاکستان نے شرف شاد کی چار کتابوں ’’احمدفراز بقلم خود‘‘، ’’اخبارِ عشق‘‘، ’’سیاستیں کیا کیا؟‘‘ اور ’’اشرف شاد ‘‘ کی رونمائی کی۔ مہمان خصوصی نے سفیرِ پاکستان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ سفیرپاکستان کی جانب سے بھی اشرف شاد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور مقررین ،جن میں ظہورالاسلام جاوید، ڈاکٹر عاصم واسطی، یعقوب تصور شامل تھے نے اشرف شادکی شخصیت و فن پے خوبصورت خیالا ت کا اظہار کیا۔نظامت کے فرائض ظہورالاسلام جاوید نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دیئے،محمد جمشید تلاوت قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کی اور ظہورالاسلام جاوید نے نعتیہ کلام پیش کیا۔پُرتکلف اور لذیز ترین روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد محفل کے دوسرے حصے کا آغاز ہواجس میں شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کیا جسے سامعین نے خوب پسند کیا اور بھرپور داد دی۔شعراء کرام میں ظہورالاسلام جاوید، اشرف شاد، یعقوب تصور، ڈاکٹر عاصم واسطی، افضل خان، علی یاسر، یعقوب تصور،شکیل عثمانی، طار ق بٹ، وحیدالزمان طارق، فقیر سائیں،،سلمان جاذب، فرہاد جبریل، آصف رشید اسجد، عبدالسلام عاصم، سید تابش زیدی،تحسین جاوید،نیئر نیناں، رضوان راجہ، ارسلان طارق، زاہد علی درویش شامل تھے۔سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ، مہمانان اعزازی اور تمام شرکاء کو پاکستان ہاوس میں خوش آمدید کہااور اشرف شاد کو انکی نئی کتابوں کی اشاعت پر مبارکباد بھی پیش کی۔مزید کہاکہ انکی تحریریں انسانی عزتِ نفس کو اہمیت دیتی ہیں جو کہ نہایت ہی اہم اور قابل تحسین ہے ۔

Emb  (2)

معیاری شاعری باہمی محبت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان ہاوس کے دروازے اس سلسلے میں تقریبات کے انعقاد کے لئے ہمیشہ کھُلے ہیں اور ااہم اس کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے بھی پُرعزم ہیں۔اشرف شاد نے پُروقار تقریب کے انعقاد کے سفارتخانہ پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور اظہار تشکر بھی کیا۔انہوں نے کہا عرب امارات میں ہونے والی ادبی تقریبا ت کا چرچا دنیائے ادب میں بہت ہوتا ہے یہاں میں شعراء کرام کے تخلیقی کاموں میں انفرادیت اور جدت پائی جاتی ہے۔جو پاکستان میں ہونے والی شاعری سے کسی بھی درجے کم نہیں ہے۔انہوں نے اپنی نئی کتابوں کے حوالوں سے مختصرا تعارف بھی پیش کیا۔جس تنددہی اور دلجمعی سے محفل کے انعقاد کے لئے پیش کی گئی خدمات پر ظہورالاسلام جاوید کے سفاتخانہ پاکستان کے منتظمین اور سفیر پاکستان آصف درانی کا شکریہ ادا کیا جودلچسپی کے ساتھ انتظامات کے معاملے میں لمحہ با لمحہ باخبر رہے۔محفل میں ہیڈ آف مشن فیصل عزیز احمد، فرسٹ سیکریٹری سلمان شریف، سومرو علی اور سفاتخانہ پاکستان کے کئی اہلکار وں سمیت امارات میں مقیم پاکستان کی نمایاں شخصیات، امامت نقوی، افتخار صاحب، ڈاکٹر پروین ثاقب، ظہور جاوید، چاچا ٹی ٹیونٹی زمان کے علاوہ باذوق حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy