پاکستان میں قانون کی نہیں ،حکمرانو ں کی حکمرانی ہے ،کسی بھی فرد کو سزا خود نافذ کرنے کا اختیار نہیں ہے
پاکستان کو اسلامی اور خوشحال ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں عام آدمی کا پارلیمنٹ میں پہنچنا مشکل ہے،امیر جماعت اسلامی
لاہور(یو این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن واقعے سے ملک اوراسلام کی بدنامی ہوئی، کسی بھی فرد کو سزا خود نافذ کرنے کا اختیار نہیں ہے،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کو دھرنا ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کی شمولیت پر بات چیت ہوسکتی ہے، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ پر اعتماد مثبت پیش رفت ہے،سراج الحق نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام آباد دھرنے سے لاشیں چاہتے تھے اور آئین کو ختم کرنا چاہتے تھے مگر ہماری کوششوں سے سب ناکام ہوا، امیر جماعت اسلامی نے کوٹ رادھا کشن واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا جس سے د شمنوں کو پراپیگنڈہ کرنے کا موقع ملا، پاکستان کو اخلاقیات برآمد کرنا تھیں مگر اب ہمیں دہشتگردی اور پولیوبرآمد کرنے والا سمجھا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی اور خوشحال ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں عام آدمی کا پارلیمنٹ میں پہنچنا مشکل ہے، سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کو تجارت کے طور کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان پڑھ لوگ وزیر تعلیم اور بسوں کے ڈارئیور اور کنڈیکٹر وزیر صحت لگادیے جاتے ہیں۔