امیگریشن اصلاحات کو انتظامی احکامات کے تحت نافذ کرنے میں پرعزم ہے،براک اوباما

Published on November 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments
33
واشنگٹن (یو این پی) امریکا کے صدر براک اوباما نے امیگریشن اصلاحات کو انتظامی احکامات کے تحت نافذ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امیگریشن اصلاحات کو انتظامی احکامات کے تحت نافذ کرنے کا ان کا منصوبہ اچھا ہے اور وہ اس حوالے سے پرعزم ہے۔ دو روز قبل امریکی صدر نے قانون سازوں کے ایک اجتماع میں بتایا تھا کہ وہ بغیر دستاویزات کے حامل غیر ملکی تارکین کو بعض سہولیات کی فراہمی کے لئے ان پر نافذ بعض پابندیاں ہٹانے پر غور کررہے ہیں ۔ امریکی حزب اختلاف کی جماعت ری پبلکنز پارٹی نے صدر کے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ ری پبلکنز کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے ’’پورا کنواں‘‘ زہریلا ہو جائے گا اور یہ اقدام سانڈ کو سرخ رومال دکھانے کے مترادف ہوگا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy