ماسکو…ہو ٹل میں آنے والے گا ہگوں کی تعدا د بڑ ھ جا ئے تو شیفس کو ہا تھ تیز ی سے چلا نے پڑ تے ہیں لیکن اتنی تیزی دیکھی ہے کبھی ۔ روس کے ایک ہوٹل میں شوارما بنا نے کا ماہر اس قدر تیز ی سے شوارما کے کبا ب بنا تا ہے کہ تیزرفتار ی سے چلتے اس کے ہاتھ نظر بھی نہیں آ تے۔قتلے بنا نے سے لے کر چھو ٹے چھو ٹے ٹکڑے کر نا اور ملا نا یہ سب کا م وہ منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈو ں میں سر انجا م دے دیتا ہے اور یوں نہایت پھر تی سے گا ہکو ں کا مطمئن کر تا جا تا ہے ۔ اس پھر تیلے شیف کی یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر بے حد مقبو ل ہو رہی جسے ابھی تک دو لاکھ سے زا ئد افراد دیکھے چکے ہیں ۔