غزہ میں یاسر عرفات کی 10ویں برسی کی تقریبات منسوخ

Published on November 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

55
غزہ سٹی(یو این پی) فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح موومنٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں یاسر عرفات کی 10ویں برسی کی تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ تقریبات (آج) منگل کو منعقد ہونے والی تھیں ‘ غزہ کی تنظیم فتح موومنٹ کے ترجمان فیاض ابو عیسیٰ نے بتایا کہ حماس نے مطلع کیا ہے کہ وہ آج منگل کوہونے والی تقریبات کی سیکورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتے کیونکہ حماس کے سیاسی اور سیکورٹی ونگ نے سیکورٹی کے حوالہ سے معذوری ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ فتح موومنٹ نے یاسر عرفات کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریبات کی منسوخی کا اعلان بعض فلسطینی رہنماؤں کے گھروں اور گاڑیوں پر 10 حملوں کے بعد کیا ہے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثناء حماس کے سیکورٹی ونگ نے فتح موومنت کو سیکورٹی کے حوالہ سے مطلع کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes