خیبر پختونخوا اسمبلی میں خیبر پختونخوا زکواۃ اینڈ عشر بل کی منظوری

Published on November 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 619)      No Comments
22پشاور۔۔۔خیبر پختونخوا اسمبلی نے منگل کو خیبر پختونخوا زکواۃ اینڈ عشر بل کی ایوان نے منظوری دیدی۔ یہ بل صوبائی وزیر اوقاف ٗ حج و مذہبی و اقلیتی امور کی جانب سے پیش کیا گیا۔اسی طرح صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد نے دی خیبر پختونخوا اپوائنٹمنٹ د ی لاء آفیسرز بل 2014ء بھی ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جبکہ ایوان میں دی خیبر پختونخوا سینئر سٹیزن بل 2014ء بھی اپوزیشن کے اراکین جعفر شاہ اور اورنگزیب نلوٹھہ کی ترامیم کے ساتھ ایوان میں پیش کیا گیا۔ سپیکر نے اس بل پر بحث جمعہ کی سہ پہر تک ملتوی کردی۔
Readers Comments (0)