بوریوالا (یو این پی)پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ورُکن قومی اسمبلی سید سا جد مہدی سلیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نو ا ز شریف کا دورہ چین ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے کا میاب دورے پر وزیر اعظم کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے ملک دشمن اور جمہوریت کش رویے پر افسوس کااظہارکر تے ہوئے کہا کہ ایسے سیاستدان جو اپنی منفی سرگرمیوں سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہیں نہ اس ملک سے اور نہ ہی عوام اور جمہوریت سے محبت ہے ۔ سید سا جدمہدی سلیم نے کہا کہ عمران خان اور طا ہر القادری کے دھرنوں نے اس ملک کو70/80دنوں میں جتنا نقصان پہنچا یا اتنا نقصان ملکی معیشت کو کسی نے نہیں پہنچا یا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے نو جوان اور20سا ل پہلے کے نو جوان میں بہت فرق ہے ۔ آج کا نوجوان باشعور ہے انہیں علم ہے کہ اس ملک کے لیے کون بہترہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان کا چین کے دورے سے جہاں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا وہیں بیروز گاری بھی ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مئی2011سے پہلے وزیر اعظم نے قوم سے جو وعدے کیے تھے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے عمران خان بلا وجہ کی ضد چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آکر مسائل کے حل کے لیے بات کریں۔ اگر اس طرح خلفشار اور انتشار کی سیاست کرتے رہے تو کچھ ہا تھ نہیں آئے گا ۔