گگو منڈی ،سیکرٹری ویلفیئر سوسائٹی کی مبینہ کرپشن،ادارے کا ریکارڈ خرد برد

Published on October 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

\"7\"
گگو منڈی(ڈاکٹر غلام سرور)سیکرٹری ویلفیئر سوسائٹی کی مبینہ کرپشن ۔ادارے کا ریکارڈ خرد بردکردیا کرپشن چھپانے کے لیے اپنی بیوی سابقہ پرنسپل کو سامنے کردیا بہودہ الزامات لگاکر کرپشن چھپانے کی کوشش۔بانی وصدر ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر245 ای بی رانا نوازش علی تفصیل کے مطابق۔ نواحی گاؤں 245 ای بی میں گزشتہ دنوں سیکرٹری ویلفیئر سوسائٹی محمد اشرف نے اپنی بیوی اور رشتہ داروں کے ساتھ مبینہ طور پرباہر سے دوسرے سکولوں سے بچے لا کر احتجاج کرتے ہوئے بانی وصدر سوسائٹی پر بہودہ الزامات لگائے اس بارے میں مقامی صحافیوں نے اس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ محمد اشرف سوسائٹی کا سابقہ سیکرٹری ہے اس نے اپنی بیوی سابقہ پرنسپل مڈل سکول رجسڑڈ ویلفیئر سوسائٹی 245 ای بی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اڑھائی لاکھ کی کرپشن کی اور سوسائٹی کے ریکارڈمیں خردبرد کی جب ان سے کرپشن اور ریکارڈ کی چیکنگ بارے کہا گیا تو وہ اچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے اور انھوں نے جھوٹی رجسڑیشن بنا کر عدالت سے رجوع کر لیا عدالت نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے دو دفعہ فیصلہ میرے حق میں سنایا انھوں نے بتایا کے گزشتہ دنوں سوسائٹی کی بلڈنگ کے باہر بچوں کے ہمراہ نھوں نے میرے خلاف احتجاج کیاجس میں مبینہ طور پر سکول ہذا کے بچے سامل نہ تھے بلکہ ان کی رشتہ دار خالدہ ٹیچر عارف والہ سے بچوں کی وین بھر کر لائی اور بوائز سکول 245 ای بی کا ٹیچر محمد آصف سابقہ نامزد سیکرٹری کا داماد بھی بچوں کو سرکاری سکول سے مبینہ طور پر چھٹی کر واکر لے آیا اور کار سرکار میں مداخلت کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کروایا اور سکول کو تالہ لگا کر چابیاں گاؤں کے نمبردار کو دے دیں کے فیصلہ کر کے چابیاں دے دینا صدر وبانی سوسائٹی 245ای بی رانا نوازش علی نے ڈی سی اووہاڑی اور اعلی حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر مداخلت کر کے کرپشن کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور میرے خلاف لگائے گئے بہودہ الزامات کی تحقیقات کی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes