چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا انٹر سروسز انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Published on November 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

55
راولپنڈی ۔۔۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو ملک کی داخلی و خارجی سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے قومی سلامتی کے لئے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا اور مادر وطن کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے اس کے افسران و جوانوں کی خدمات اور قربانیوں کی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes