لاہور۔۔۔پنجاب یونیورسٹی نے8دسمبر2014ء سے شرو ع ہونے والے بی ایس سی (انجیئنرنگ) کیمیکل انجینئرنگ سیکنڈ سمسٹرامتحانات2014ء کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14-11-14 جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ18-11-14ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔