ملتان ۔۔۔ینیئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی کی چھوٹی بہن زبیدہ بیگم گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔ان کی نمازجنازہ آج جمعرات کو دوپہردوبجے ملتان کے علاقہ مخدوم رشیدمیں اداکی جائے گی۔ مرحومہ مخدوم اقبال کی اہلیہ تھیں۔گزشتہ کچھ عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلاتھیں۔