مذہبی،سماجی، سیاسی جماعتوں نے جوزفین کرسٹینا کیساتھ ملکر سانحہ قصور کے بارے قونصلیٹ میں یاداشت پیش کی

Published on November 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

unnamed
بارسلونا(ایم ایم سہوترہ)بارسلونا کی مختلف سیاسی سماجی شخصیات اور تنظیمات کی جانب سے سانحہ کوٹ رادھا کشن جس میں ایک مسیحی جوڑے کو تشدد کے بعد بھٹہ میں ڈال کر زندہ جلا دیا گیا تھاکہ حوالے سے ایک مذمتی قرار داد ویلفےئر اتاشی محمد اسلم غوری کو پیش کی۔جہنوں نے خود بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور قرارداد وصول کرکے ایسے حکومت پاکستان تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ اس وفد میں بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنے والی سیاسی سماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا۔ ادارہ منہاج القرآن کے محمد اقبال چوہدری۔حافظ عبدالرزاق صادق کوآڈینیٹر پیپلز پارٹی سپین۔چوہدری ساجد گوندل جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سپین۔پیپلز پارٹی یورپ کے کوآڈینیٹر چوہدری کامران گھمن۔حق نواز چوہدری صدرپریس کلب سپین۔ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ضیاء بھٹیاں ۔ریڈیو پاکسلونا کے ڈائریکٹر راجہ شفیق کیانی ۔امامیہ بارہ کے روح سید ظہیر شیرازی۔اسلامک القائم سنٹر بارسلونا کے سنےئر نائب صدر اور گجر فورم سپین کے صدر چوہدری اقبال گجر آف نور جمال۔القائم سنٹر بارسلونا کے سیکرٹری مالیات چوہدری اعجاز شام تھے۔اس موقع پر اقبال چوہدری،راجہ ضیاء صدیق،سید ظہیر شیرازی،راجہ شفیق کیانی اور ویلفےئر اتاشی اسلم غوری نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ سب کا مشترکہ موقف تھا کہ وطن عزیز میں جب تک انصاف ہوتا نظر نہیں آئیگا۔ایسے واقعات کا تسلسل چلتا رہیگا۔اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو سرعام کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔اور غم زدہ خاندان کی بھر پور امداد کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog