بورے والا(یواین پی)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال میں عملہ کی مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے خاوند عبدالرحمان نے بتایا کہ ہسپتال کی لیڈ ی ڈاکٹر نے اپنے ہسپتال کے عملہ کو بچانے کیلئے ڈاکٹروں کے دباؤمیں آکر میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ ( ایم ایل سی) کے نمونہ جات تبدیل کر کے پولیس کے حوالے کئے ہیں جو لیبارٹری کو تجزیہ کیلئے بھجوائے گئے ہیں اس نے کہاکہ مجھے بوریوالا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور میڈیکو لیگل پر کوئی اعتماد نہ ہے انصاف کا تقاضاہے کہ میری بیوی کا معائنہ ڈسٹر کٹ میڈیکل بورڈوہاڑی سے کرایا جائے او ر ایف آئی آر کامبینہ ملزم محسن مجھے ٹیلی فون پر مقدمہ سے باز رکھنے کیلئے مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے