ضلع تلہ گنگ کا ایشو ۔۔۔ہیر و یا زیر و

Published on November 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

Arshid kot
قا رئین محتر م :تلہ گنگ ضلع کا نعرہ اب تلہ گنگ کی عوام کے دل کی دھڑ کن بن چکا ہے ۔اس خو اہش کی تکمیل کیلئے تما م ن لیگی قا ئد ین نے اپنے تن من دھڑ کی بازی لگا رکھی ہے ،جو سیا سی رہنما میا ں بر ادران سے تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن کر وانے میں کا میاب ہو گیا تو اسکا ووٹ بینک ایک دفعہ آ سما ن کی بلندیو ں کو چھو نے لگے گا ۔الیکشن کمپین کے بعد تلہ گنگ ضلع کا مطا لبہ زند ہ کر نے کیلئے تلہ گنگ کی سیا سی وسما جی شخصیت ملک فلک شیر اعوان نے رائیو نڈ میں جا کر میا ں بر ادران کے گو ش گزار کر ایا، جس کے بعد تلہ گنگ ضلع پر پیش رفت کا با قا عدہ آ غاز ہوا۔پھر بز رگ ایم این اے سر دار ممتاز ٹمن نے اپنے قا ئد میا ں نو از شر یف سے ملا قا ت کر کے تلہ گنگ ضلع پر پیپر ورک شروع کروا کے اپنے سیا سی قد کا ٹھ میں اضا فہ کروا لیا ۔گز شتہ دنو ں ایک دعوت ولیمہ میں ایم این اے کے دست راست ملک امیر ٹمن سے ملا قا ت ہو ئی جس میں انہو ں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چھ ما ہ کے اندر اندر پیپر ورک مکمل کر لیا جا ئے گا اور اس کے بعدفورا ہی تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن متو قع ہے۔حلقہ این اے اکسٹھ میں سر دار ممتاز خا ن ٹمن کی وسا طت سے تر قیا تی کا مو ں کا آ غاز کر دیا گیا ۔بعض سیا سی رہنما وں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت عوام کو ضلع کے ایشو پر لو لی پا پ دے رہی ہے لیکن انکی یہ با ت سر اسر غلط ہے ۔عوام سے جو وزیر اعظم میا ں نواز شر یف نے وعدے کیے ہیں وہ ہر صورت پو رے ہو ں گے ۔ امیر ٹمن نے دھر نوں کے حوالے سے بتا یا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت پو رے پا نچ سا ل مکمل کر ے گی، منفی اور مرو اور ما رو والی سیا ست کو عوام مستر د کر چکے ہیں عمر ان خا ن کے دھر نے نا کا م ہو چکے ہیں اور وہ با عز ت واپسی کا راستہ تلا ش کر رہے ہیں ۔الیکشن 2018میں ہی ہو گا ۔اگر مسلم لیگ ن کی حکو مت اور مقا می قیا دت مل کر تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دینے میں کا میاب ہو جا تے ہیں تو یہ آ ئند ہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہو لڈر ز کیلئے بلینک چیک ثا بت ہو گا اور پو رے پینل کی کا میا بی یقینی ہو سکتی ہے ۔تلہ گنگ ضلع دونو ں صورتوں میں اپو زیشن اور حکو مت دونو ں کیلئے خطر ے کی گھنٹی ثا بت ہو سکتا ہے ۔تلہ گنگ ضلع کا ایشو اگلے الیکشن میں ن لیگ کو ہیر ویا زیرو کر سکتا ہے ۔
تلہ گنگ ضلع پر ایم پی اے سر دار ذوالفقا ر دلہہ بھی سر گر م ہیں انہو ں نے بھی تلہ گنگیو ں کو اپنے جا ری منصو بو ں کے مکمل ہو نے پر جو افتتا حی تقر یب ہو گی جس کے مہما ن خصو صی یقیناًسی ایم پنجا ب ہو ں گے انہو ں نے اس موقع پر تلہ گنگ ضلع کا اعلا ن اور نو ٹیفکیشن کے اجرا کا لا را بھی لگا رکھا ہے ۔ایم پی اے کا مز ید کہنا ہے کہ مجھے حلقہ پی پی با ئیس کھنڈرات کی شکل میں ملا ہے اور اس میں بے پنا ہ مسا ئل ہیں جن کو حل کر نے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کی ضرورت ہے ۔میر ا فوکس تلہ گنگ شہر ہے جس کے سیو ریج سسٹم کو درست کر نے کیلئے سر وے کر وا لیا گیا ہے اور مجھے تلہ گنگ کی عوام کیلئے اگر میا ں بر ادران کے دروازے پر ہزار با ر بھی دستک دینی پڑ ی تو میں ہزار بار جا کر عوام کیلئے فنڈز لو ں گا ۔شہر کی گلیا ں اور نا لیا ں خستہ حا لت میں ہیں ۔مجھ سے پہلے جو روٹین چل رہی تھی اس سے اب مختلف ہو گی کیو نکہ میں نے نہ خو د کمیشن کھا نا ہے اور نہ کھا نے دوں گا ۔کمیشن سے عوام کے کا مو ں پر پیسہ کم لگا یا جا تا ہے اور اپنی جبیں زیا دہ بھر لی جا تی ہیں ۔سر دار ذوالفقا ر دلہہ حلقہ کی تر قی کیلئے واقعی ہی محنت اور کو شش میں لگے ہو ئے ہیں ان کی کو شش پر شک نہیں کیا جا سکتا لیکن صو با ئی حکو مت سے فنڈز نکلوانے کیلئے بڑ ی تگ ودو کی ضرورت ہے اب یہ سر دار ذوالفقا ر دلہہ کی بہا دری ہو گی کہ وہ اپنے حلقے کیلئے کتنے فنڈز اور تر قیا تی منصو بے منظور کرواتے ہیں کیو نکہ آ ئند ہ الیکشن عوام صر ف وعدوں اور با توں پر ووٹ نہیں دیں گے ۔کیو نکہ اگر الیکشن وقت پر ہو ئے تو مسلم لیگ ن کو صو بہ پنجا ب میں حکو مت کر تے ہو ئے دس سال کا طو یل عر صہ گز ر چکا ہو گا اور عوام اتنے با شعور ہو چکے ہیں کہ وہ اپنے کا سٹ کر دہ قیمتی ووٹ کا حسا ب طلب کر یں ۔
گز شتہ دنو ں آ واز روح کی چیئر پر سن سا جد ہ ہا رون نے راقم کی درخو است پر تلہ گنگ کے گا ؤ ں تھو ہا محر م خا ن میں وزٹ کیا جس میں انہو ں نے مختلف سر کا ر ی سکو لو ں کو چیک کیا، انکے سا تھ الیکٹرانک میڈ یا کی ٹیم بھی مو جو د تھی ۔سا جد ہ ہا رون ایک عوامی خد مت اور پا کستا ن کے مفا د میں سوچنے والی خا تون ہیں انہو ں نے تعلیم کو فو کس کیا ہوا ہے اور وہ تلہ گنگ کی یو سی تھو ہا محر م خا ن کی پسما ند گی کو دیکھ کر حیر ان رہ گئی ۔انہو ں نے کہا کہ سکو ل تو ہیں لیکن ان میں ٹیچر ز کی کم اعتما د ی کی وجہ سے بچوں میں بھی اعتما د نہیں ہے ۔سا جد ہ ہا رون نے وزٹ کے دوران تھو ہا محر م کے مختلف گھر وں میں جا کر خواتین سے بھی ملا قا تیں کی اور سا جد ہ ہا رون کو وہا ں کی خو اتین نے یاد گا ری گفٹ بھی دئیے ۔سا جد ہ ہا رون نے فیصلہ کر لیا ہے کہ یو سی تھو ہا محرم خا ن میں ٹیچرز ٹر یننگ کروائی جا ئے گی جس سے بچوں میں تعلیمی معیا ر بہتر ہو گا اور ان میں خو د اعتما دی آ ئے گی جس سے وہ بڑ ے بڑ ے سکو لو ں سے فراغ التحصیل طلبہ کے سا تھ مقا بلہ کر سکیں گے ۔ سا جد ہ ہا رون نے وزٹ کے دوران کہا کہ تھو ہا محر م خا ن میں خو اتین کی تعلیم کیلئے بھی خا طر خواہ بند وبست نہیں ہے جس سے دن بد ن تعلیمی معیا ر اور ریشو گر تی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ کے گر دو نو اح کے علا قوں میں تعلیم کے معیا ر کو بہتر بنا نے کیلئے آ واز روح اپنا رول ادا کر ے گی تا کہ ان علا قوں میں تعلیم عا م کی جا ئے ۔ہما را مشن پو رے پا کستا ن میں تعلیم کو عا م کر نا ہے جو ہمیشہ جا ری وسا ری رہے گا ۔اللہ تعا لی سے دعا ہے کہ آ واز روح این جی او اور اسکی چیئر پر سن محتر مہ سا جد ہ ہا رون تھو ہا محر م خا ن اور تلہ گنگ ،لا وہ کے دیگر پسما ند ہ علا قوں کیلئے نعمت متبرکہ ثا بت ہو ں اور محتر مہ سا جد ہ ہا رون کی وسا طت سے ان پسما ند ہ علا قوں میں تعلیمی معیا ر بہتر بن سکے ۔خد ا حا فظ

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题