نوازشریف عمران خان کا خوف بن گئے اوروہ خواب میں بھی انہیں ڈراتے ہیں، پرویزرشید

Published on November 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments
44
اسلام آباد۔۔۔وفاقی وزیراطلاعت پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف شریف خاندان پر جھوٹے الزامات تک محدود ہو گئی ہے اور نوازشریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف شریف خاندان پر جھوٹے الزامات تک محدود ہوگئی ہے، نوازشریف عمران خان کا خوف بن گئے اور خواب میں بھی انہیں ڈراتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے غلطی کرتے ہیں پھر معافی اور صفائی پر اتر آتے ہیں، عمران خان نے نہ صرف پارلیمینٹ اور پی ٹی وی پر حملے کئے بلکہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو پولیس سے چھڑواکر قانون کی دھجیاں بھی اڑایءں ہیں اگر عمران خان میں اتنی جرات تھی تو لندن پولیس سے اپنا بھانجا چھڑالیتے،وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ دن رات انصاف کاڈھونگ رچانے والے اب انصاف ہونے پر کیوں چلارہے ہیں کیا عمران خان قانون سے بالا تر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے غلطی کرتے ہیں پھر معافی مانگتے ہیں جب کہ آج صفائی دینے سے بہتر ہے کہ عمران اس وقت اپنے کارکناں کو نہ بھڑکاتے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes