تحریک انصاف (آج )ساہیوال میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی
Published on November 15, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 355) No Comments
اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے چھ پرانے گیٹوں کیساتھ ساتھ دو نئے گیٹ بنائے گئے ہیں ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات
ساہیوال(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کل ساہیوال میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی،جلسے کی تیاریاں جاری ہیں،پارٹی رہنماؤں کا دعوٰی ہے کہ ساہیوال کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا،پاکستان تحریک انصاف آج ساہیوال کے شیخ ظفر علی اسٹیڈیم میں جلسہ کریگی،گراؤنڈ کو لیول کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے چھ پرانے گیٹوں کیساتھ ساتھ دو نئے گیٹ بنائے جارہے ہیں،ایک گیٹ وی وی آئی پیز،ایک گیٹ فیملیز،جبکہ ایک گیٹ خواتین کیلئے مختص ہوگا،عوام کیلئے پانچ گیٹ ہونگے،پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجلسہ گاہ میں بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائینگی،اسٹیج بھی تیاری کے مرحلے میں ہے،گراؤنڈ میں ساؤنڈ سسٹم اور لائیٹنگ کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔اسٹیڈیم کے اندر کے انتظامات پی ٹی آئی کے رضاکار سرانجام دینگے،جبکہ سکیورٹی کیلئے پندرہ سو پولیس اہلکار تعینات ہونگے،لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی سرانجام دیگی،جبکہ دس واک تھرو گیٹس نصب کئے جارہے ہیں۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 95
Related
WordPress Themes