بورے والا(یواین پی) اہلسنت الجماعت کے صوبائی راہنما راؤ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضہ سے ہسپتال کے ملازمین کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے اگر سرکاری ہسپتالوں میں حواء کی بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں رہیں تو یہ محکمہ صحت اور حکومت کے چہر ے پر بد نما داغ بن جائے گا سرکاری ہسپتالوں میں جنسی درندگی کے ایسے واقعات میں ملوث انسانی مسیحاؤں کے روپ میں موجود درندوں کو اگر کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا اور ایسے واقعات کا سد باب نہ کیا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا مین زیر علاج زیادتی کا شکار خاتون کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے خاتون کے خاوند اور دیگر ورثاء کو اس زیادتی میں ان کا مکمل ساتھ دینے اور انصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی