راجن پور(خرم شہزاد بُھٹہ )ڈی سی او غازی امان اللہ نے فخرجہاں ؒ پارک راجن پور کے مالی وچوکیدار میں نئے سائیکل تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ محنت میں عظمت ہے پارکس میں دن رات محنت کرنے اور پودوں کی رکھوالی کر نے والے محنت کش بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں اوران کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیئے اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک وقوم اور علاقے کی ترقی کے لئے شب وروز محنت کرتے ہیں وہ قومی اثاثہ ہیں دراصل انہی محنت کشوں کی بدولت راجن پور سرسبز وشاداب ہورہاہے اس طرح ہی ضلعی انتظامیہ محنتی اور دیانتدار ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ۔