بھارتی’’ خواتین ‘‘خود کو زیادہ پریشان حال سمجھتی ہیں

Published on November 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 694)      No Comments

777
ٹوکیو(یو این پی) ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں بسا اوقات خواتین خود کو پریشان حال سمجھتی ہیں اور بھارتی خواتین خود کو زیادہ پریشان حال سمجھتی ہیں۔یوا ین پی کے مطابق گلوبل انفارمیشن تنظیم نے اپنے ایک سروے میں کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں خواتین زیادہ دباؤ کا شکار ہیں تاہم وہ زیادہ پرامید بھی ہیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے بہتر امید رکھتی ہیں۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی خواتین تعلیم کے اعلیٰ درجات حاصل کر رہی ہیں اور ا نہیں اپنی ماؤں کی نسبت زیادہ بہتر سہولیات میسر ہیں اور کمپیوٹرز اور موبائل فونز نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme