ممبئی (یو ا ین پی)بالی وڈ اداکارہ کلکی کو چلن نے فلمساز وشال بھردواج کے ساتھ کام کی خواہش کااظہار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کلکی کوچلن نے فلمساز وشال بھردواج کے ساتھ کام کی خواہش کااظہار اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آرٹ اور کمرشل سینما میں توازن برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ اب وہ وشال کے ساتھ کام کرنے کی متمنی ہیں۔ وہ ان کی بہت بڑی فین ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھردواج کی فلمیں کمرشل اور آف بیٹ دونوں ہوتی ہیں ان کے نزدیک وہ حیرت انگیز فنی صلاحیتوں کے ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ کلکی کوچلن کی آئندہ فلم ’’ ہیپی اینڈنگ ‘‘ ہے جس کی دیگر کاسٹ میں اداکار سیف علی خان اور الیانا ڈی کروز شامل ہیں ۔ فلم 21نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔