راجن پور( خرم شہزاد بُھٹہ سے )بیمہ پالیسی کرنے والا اپنے پسماندگان کے لئے آسانیاں پیدا کرگیا۔ اسٹیٹ لائف انشورنس نے وعدہ وفا کرتے ہوئے بیوہ کی امانت ان تک پہنچادی جن کا میں بے حد مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر خواجہ محسن رسول نے اسٹیٹ لائف انشورنس چیک تقسیم تقریب میں کیا۔تفصیل کے مطابق دو سال قبل فاضل پور کے رہائشی نذیر احمد نے اپنے خاندان کی فکر کرتے ہوئے بیمہ پالیسی جس کا پریمیم 6500 تھا جسکی 2 اقساط جمع کرانے کے بعد وہ فوت ہوگیا ۔اسٹیٹ لائف نے مرحوم کی بیوہ آمنہ بی بی کو ایک لاکھ پندرہ ہزا مالیت کا چیک نمبری 9712676 ضلعی پاپولیشن آفیسر خواجہ محسن رسول کے ہاتھوں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں دیا اس موقع پر ایریا مینجر جام غلام علی کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی آمدنی کا صرف 10 سے 20 فیصد حصہ جمع کر کے اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے زندگی بہتر بنا سکتے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔