جنرل راحیل شریف کی اعلیٰ امریکی دفاعی شخصیات سے ملاقاتیں دفاعی امور پر تبادلہ خیال
Published on November 19, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 421) No Comments
واشنگٹن ۔۔۔پینٹاگون نے منگل کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ متعدد اعلیٰ امریکی دفاعی شخصیات کی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جن میں پاک امریکا ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی دفاعی ہیڈ کوارٹرز پر پاکستانی وفد کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے نائب وزیر دفاع رابرٹ اوورکس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی کے ساتھ ملاقات کے دوران سلامتی کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف سے امریکی چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل ریمنڈ اوڈیرنو اور کمانڈنٹ آف میرین کور جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ نے بھی ملاقات کی اور مختلف دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 98
Related
Free WordPress Themes