بورے والا( یواین پی)پرنسپل /پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر تعمیر سب کیمپس بوریوالہ کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونیوالے تعمیراتی وترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا ڈاکٹر اشتیاق نے تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرنے خاص طور پر معیار کی بہتری پر زور دیا اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلدپایہء تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی فیصل آباد سے معائنہ کی غرض سے آنیوالی ٹیم جس میں پرنسپل آفیسر(ای سی ڈی )پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیقی ایگزیکٹو انجینئر (ا ی سی ڈی)،اورایس ڈی او (ا ی سی ڈی)شامل تھے بھی اُن کے ہمراہ تھی اُنہوں نے بوائز ہاسٹل،رہائش گاہوں،تعلیمی واِنتظامی بلاک اور سڑکوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اس کے علاوہ اشتیاق رجوانہ نے ہدایت کی کہ کیمپس میں بجلی اور گیس کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے آخر میں پرنسپل ای سی ڈی نے تمام کنٹریکٹرز کو سِول ورک جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ کیمپس کلاسز کا جلد اِجراء کر سکے۔