موٹر وے پٹرولنگ گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ، بیس سالہ نوجوان ہلاک

Published on November 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

images-47
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی) ٹیکسلا جی ٹی روڈ بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی موٹر وے پٹرولنگ گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ، فائرنگ کی زد میں آکر فائن کولیکشن والا بیس سالہ نووجوان ہلاک ، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے ایس پی نارتھ اور ڈی ایس پی ٹیکسلا موقع پر پہنچ گئے،گاڑی میں موجود فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق رات بارہ بجے کے قریب موٹر وئے پولیس ٹیکسلا سرکل کے پٹرولنگ آفیسر ایس آئی لال بادشاہ اور ایس آئی محمد افضل معمول کے مطابق گشت پر تھے مذکورہ افیسرز جونہی ٹیکسلا بائی پاس کے قریب یو ٹرن سے واپس ٹیکسلا کی جانب گاڑی موڑنے لگے کہ عقب سے نامعلوم افراد جو کہ گاڑی میں سوار تھے نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے گاڑی کی پچھلی سکرین مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ سرکاری گاڑی میں موجود پٹرولنگ آفیسرز محفوظ رہے تاہم پٹرولنگ گاڑی کے ساتھ موجود فائن کولیکشن کا بیس سالہ نوجوان زیشان ولد محمد زاہد ساکن عسکری سیمنٹ شدید زخمی ہوگیا ،جسے فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،ادہر واقعہ کی اطلاع ملتے ہین موٹر وے پولیس کے ایس پی نارتھ ڈاکٹر میاں محمد سعید اور ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل افتخار احمد موقع پر پہنچ گئے ،تاہم گاڑی میں سوار فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes