جماعت اسلامی بھارت کے سربراہ جلال الدین عمری لاہور پہنچ گئے

Published on November 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

2
اسلام آباد۔۔۔امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری جماعت اسلامی کے مینار پاکستان پر 21 تا 23نومبر ہونے والے اجتماع عام میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں، ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امورخارجہ عبدالغفار عزیز نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔ ایئر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا جلال الدین عمری نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں عالم اسلام کے مسائل پر بات کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے حالات میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ۔ ہم دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں ۔ مسئلہ کشمیر دو طرفہ بات چیت سے حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہند نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو دی جانے والی سزاؤں پر نہ صرف سخت احتجاج کیا ہے بلکہ بنگلہ دیش میں متعین بھارتی سفیر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں کہا گیاہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو دی جانے والی موت کی سزائیں انسانی حقوق کے منافی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes