بورے والا(یواین پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ سکیم سید ساجد مہدی سلیم اور چیئر مین سٹینڈ نگ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ گھراؤ جلاؤ اور تور پھوڑ کی سیاست پر عوام کو اکسانے والے ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں ملک کے 18کروڑ عوام نے مسلم لیگ کی حکومت کو 5سال کا مینڈیٹ دیا ہے تمام جمہوریت پسند قوتیں اسکا احترام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ سیکرٹریٹ لاہور روڈ پر میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری احسان اللہ گھمن رانا عبدالوکیل نمبر دار ، رانا شاہد سرور ،سردار خالد محمو دڈوگر ، شیخ نثار احمد وقار ، ندیم حیدر شاہ ،پیر عامر ممتاز چشتی ،سید سلیم شاہ رہنما مسلم لیگ ن ساہوکا نعیم صابر چوہدری ، اور دیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان احتجاجی سیاست سے ملکی ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں انکی دھرنے کی سیاست سے ملک کو معاشی طور پر اربوں روپے کی نقصان ہو اہے یہ ملک اور قوم کانقصان ہے انکی احتجاجی سیاست کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کی باشعور عوا م نے عمران خان کی منفی سیاست کو مستر د کر دیا ہے اب وہ انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے