راجن پور (خرم شہزاد بُھٹہ سے) بے سہارا اور نادار بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں ۔ بچوں کو ا ن کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمنار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے اہم کردار اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفئر شازیہ نواز ، سماجی تنظیم سیو دی چلڈرن کی انچارج ۔ اویس نور ، قاری محمود ،صدر پریس کلب امجد فاروق اور دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔یہ تقریب سماجی تنظیم سیو دی چلڈرن کے تعاون سے کی گئی ۔ ان تقریب میں بچوں کے حقو ق کے بارے میں خاکے پیش گئے اور ہنر مند خواتین میں سلائی کڑھا ئی کی مشین تقسیم کی گئیں ۔مقررین نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے لئے بھی دین اسلام بھی درس دیتا ہے اسلام میں بچوں کے علاوہ چرند پرند کے بارے بھی سبق دیا گیا ہے ۔ اس تقریب میں خواتین اور مردوں کے علاوہ بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔