بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید، پاکستان کا بھرپور جواب

Published on November 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

0111111
مظفرآباد۔۔۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ، پاکستان کا بھرپور جواب، بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی، مظفر آباد کے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ، بھارت میں نریندر مودی کی سرکار کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی زد میں آکر اب تک فوجی جوانوں سمیت کئی افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ یہاں بسنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی علاقے سے نقل مکانی کرچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog