پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت تعمیر وترقی کامشن لیکر آئی ہے ملک خرم

Published on November 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

photo lalyani khurram
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت تعمیر وترقی کامشن لیکر آئی ہے اور ہمارے قائد میاں وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں ہمیشہ ریکارڈ ترقی ہوئی ہے ایک مخصوص ٹولہ سازشوں پر اتر آیا ہے اور وہ عوام کو خوش نہیں دیکھنا چاہتے مگر ملک میں انقلاب لانے کے جھوٹے دعوے داروں کے جمہوریت دشمن عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے ،نیا پاکستان بنانے کی بڑھکیں لگانے والے جان لیں ن لیگ اگلے چار سال میں قائد اعظم ؒ کے پاکستان کی تعمیرکا کام مکمل کرکے امن ترقی و خوشحالی کا وعدہ پورا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصور ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں اوربلاجواز جلسوں کی سیاست نے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچادیا گزشتہ الیکشن میں پاکستان کے عوام نے بھاری اکثریت سے مسلم لیگ ن کوکامیاب کرایاجس کے نتیجے میں میاں نوازشریف وزیراعظم اورمیاں شہبازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کامنصب سنبھالاجبکہ دیگرصوبوں میں دیگرجماعتوں کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جس کومسلم لیگ ن نے قبول کیا۔ اقتدار سنبھالتے ہی مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کوبے روزگاری، بدامنی، دہشت گردی،لاقانونیت اوربجلی گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے دن رات کام شروع کردیاجس سے عوام کی زندگی میں خوشحالی آناشروع ہوگئی مگرترقی اور خوشحالی کایہ سفرملک وقوم کے دشمنوں کواچھانہ لگااورانہوں نے پاکستان میں دھرنوں،احتجاج کی سیاست شروع کرادی جس کے نتیجے میں ملک میں ترقی اورخوشحالی کاسفررک گیاہے اورابتک ملک کواربوں روپے کانقصان پہنچ چکاہے۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنے میں ناکام رہنے والے عناصرنے اب جلسوں کے ذریعے ملک میں انتشارپھیلاناشروع کردیاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme