پاک فوج قوم کا فخر، ضرب عضب میں تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنایا گیا: وزیر دفاع

Published on November 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

unnamedاسلام آباد(یو این پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، آپریشن کے اہداف سے متعلق غلط فہمیاں محض اندازوں پر مبنی ہیں ، فوج تمام دہشت گرد گروپوں کو بلا تفریق نشانہ بنا رہی ہے اور پوری قوم کو اس پر مسلح افواج پر فخر ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے ساتھ ہی ساتھ آپریشن کے متاثرین کی مدد بھی کر رہی ہے، بے گھر افراد کی جلد سے جلد گھروں کو واپسی حکومت کی بھی ترجیح ہے اور ضمن میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، آ پریشن کے بعد تعمیر نو کا مرحلہ جلد شروع ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog