گوجرہ (یواین پی) وکیل کے گھر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ وکیل شدید زخمی،ہلاک ڈاکو کی شناخت شبیر حسین کے نام سے ہو گئی، پولیس ۔اصغر کالونی گوجرہ میں ا صغر انصاری ایڈووکیٹ نامی شخص کے گھر علی الصبح چار مسلح ڈاکودیوار پھلاند کر گھر میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تو اسی دوران اصغر انصاری ایڈووکیٹ نے ایک ڈاکو سے مزاحمت کرتے ہوئے گتھم گتھا ہو گئے تو دوسرے ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لےئے ان پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ایک ڈاکو شبیر حسین ولر امیر حسین سکنہ سدھار بائی پاس فیصل آباد موقع پر ہلاک ہو گیا ڈاکوؤں نے وکیل ا صغر انصاری کو کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے زخمی ایڈووکیٹ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتام منتقل کر دیا اور ہلاک ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی پولیس نے ہلاک ڈاکو کے ورثاء کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔