بارسلونا(یواین پی)سپین کے معروف صحافی اور انصاف ڈاٹ نٹ کے چیف ایڈیٹر ممتاز منرر سہوترہ نے عوامی تحریک کے قائدین کی جانب سے محمد اقبال چوہدری کو عوامی تحریک سپین کا کوارڈینیٹر نامزد کرنے پر انہیں مبارک باد دینے کے لئے اور چوہدری اشفاق دیو کی بارسلونا آمد پر ان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا جس میں سپین کی سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری امانت مہر آف گوڑھا جٹاں ،چوہدری امتیاز آکیہ، چوہدری مظہر وڑائچانوالہ ،چوہدری اشفاق دیو،افضال بیدار ،سوشلسٹ پارٹی کے سکراٹری امگر یشن بارسلونا سٹی حافظ عبدالرزاق صادق ، چوہدری اقبال گجر ،سابق آرمی باکسر ظفر پہلوان ،میاں عمران ساجد ، روزنامہ جنگ اور جیو جنگ کے نمائندہ برائے سپین شفقت علی رضا ،فخر فصیل آباد انٹرنشنل کبڈر بابر باجوہ ، پاکستان مسلم لیگ قاف شعبہ خواتین کی صدر جوزفین کرسٹینا ،محمد اسلم گجر ،کامران جاوید اور دوسرے معززین نے شرکت کی۔تمام احباب نے محمد اقبال چوہدری کو مبارک باد دی اور ممتاز منیرسہوترہ کا ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔