بارسلونا۔اساتذہ روح انسانی کے معمار ہیں۔جوزفین کرسٹینا صدر مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین

Published on November 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

jos
بارسلونا(یواین پی)مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین کی صدر اور بین المزاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکرجوز فین کرسٹینا نے گلزیب کالونی ملتان میں ایک سکول کے سالانہ فیسٹول کے موقع پر اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ اساتذہ روح انسانی کے معمار ہیں۔انہیں براہ راست انسانی قلوب تک رسائی کرنا ہوتا ہے یہ لوہے اور پتھر کی مصنوعات تیار نہیں کرتے بلکہ فکرو نظر کے زاویوں کو بدلتے اور سیرت و کردار کے سانچوں میں انسان ڈھالتے ہیں۔کلاس رومز ہمارے کارخانے اور کھیل کے میدان ہماری فیکٹریاں ہیں۔قو م اساتذہ پر اعتماد کر کے اپنی قیمتی ترین متاع ہمارے سپرد کر دیتی ہے۔قوم ہم سے توقع رکھتی ہے کہ نسل نوع کی اس انداز سے تربیت کریں کہ اسے قومی نظریہ حیات سے ہم آہنگ کر کے انہیں اچھے شہری اور نہائت اچھے مسلمان بنائیں گے ہمیں وہ انداز تدریس اختیار کرنا چاہئے جس سے قوم کی آرزووٗں پر پورا اتر سکیں۔ دنیا بھر کے علوم و فنون ہماری میراث ہیں ہمیں اس ضمن میں مشرق و مغرب سے کسب فیض کرنے سے ہر گز احتراز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ حکمت ہماری ہی گمشدہ چیز ہے۔ مگر جہاں تک ہمارے طرز حیات اور مابعد الطلبی افکار و نظر یات کا تعلق ہے ہمیں چاہئے کہ ان کے لئے کسی کے سامنے دست سوال دراز نہ کریں۔ہماری عقیدتوں کا مرجع ماسکو ہو نا امریکہ، بلکہ ہماری زندگیوں کا مرکز و محور ، یہی نقطہ نظر ہمیں اپنے شاگردوں میں بھی پیدا کرنا ہوگا

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy