بارسلونا۔پاکستان میں مسیحیوں پر ہونے مظائم پر سپین کی انسانی حقوق کی تنظیموں کا سیمنیار

Published on November 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

DSC_4294
بارسلونا(یواین پی) پاکستان میں اقلیتوں پر ہونے والے مظائم کے بارے اور بالخصوص مسیحیوں پر ہونے والے مظائم پر سپین کے شہر بارسلونا میں انسانی حقوق کی تنظمیوں کا ایک سیمینار ہوا۔ اس سیمینار میں پاکستانی مسیحیوں کی نمائندگی ممتاز منیر سہوترہ نے کی۔اس سیمینار کا انعقاد فادر خوسے ماریا اربانی نے کیا تھا۔ اور یہ صرف سانحہ قصور کے حوالہ سے تھا۔ ممتاز سہوترہ نے شرکاء کو سانحہ قصور کی حقیقت سے اگاہ کیا۔شرکاء شہزاد اور شمع کو زندہ جلائے جانے کی مذمت کی اور کہا ہم اس کیس کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے نوٹس میں لائینگے۔اس موقع پر شہزاد اور شمع کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو رہے ہیں اسکی مذمت کی گئی۔اور مطالبہ کیا گیا۔کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے اسکی روک تھام کیلئے اپنا مثبت رول ادا کرے۔شرکاء نے ممتاز سہوترہ کا شکریہ ادا کیا کہ جہنوں نے حقائق بتائے اور اپنا قیمتی وقت دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes