وزیراعظم محمد نواز شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو فون

Published on November 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

222
صوبہ پکتیا میں خود کش دھماکے میں 50 سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے افغان صوبہ پکتیا میں خود کش حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مشترکہ جدوجہد کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔ پیر کو وزیراعظم نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون کیا جس میں انہوں نے گزشتہ روز افغان صوبہ پکتیا میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ افغان صدر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے خود کش حملے کی مذمت کی اور اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ وزیراعظم نے افغان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور افغانستان باہم مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy