اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے سارک تنظیم کو رکن ممالک کے عوام کی امنگوں کے مطابق ایک موثر علاقائی تنظیم بنانے پر زور دیا ہے۔ سارک وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے اور اس پر عزم کے ساتھ عمل کیا جائے۔ وزارتی کونسل سارک کی ایک چارٹرڈ باڈی ہے جس کا اجلاس سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے اور وہ سارک کی پیشرفت کا جائزہ لیتی ہے۔ وزارتی کمیٹی نے 22 سے 24 نومبر تک ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی تجاویز کا جائزہ لیا تاکہ سارک کے عمل کو مستحکم بنایا جا سکے۔ کونسل نے سربراہ اجلاس کے لئے تجاویز تیار کیں اور اعلامیہ کو بھی حتمی شکل دی۔