قومی فضائی کمپنی کے ملازمین کی چھانٹی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، شیر علی خان

Published on November 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

333
اسلام آباد ۔۔۔ پی آئی اے کے ترجمان شیر علی خان نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کے ملازمین کی چھانٹی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سے چار ہزار ملازمین کو نکالنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ ادارہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ پی آئی اے کے جہازوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں کیسے ملازمین فارغ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو فارغ کرنے کی خبروں کا مقصد ادارے کو نقصان پہنچانا ہے اور ملازمین کا حوصلہ پست کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes