جدہ( بیورو چیف یو این این پاکستان. .زکیر احمد بهٹی) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں انے والے دنوں میں ایک بہت بڑی خوشخبری ہو گی عنقریب اقامہ کی مدت کو ایک سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا جائے گا۔ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحییٰ نے دارلحکومت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اقامہ کا نام بدل کر ریذیڈنٹ آئی ڈی کر دیا جائے گا اور اس کی مدت کو بھی پانچ سال کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام جلد متوقع ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی پاسپورٹ کی معیاد 10 سال کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اقامہ کی مدت میں اضافے سے غیر ملکیوں کے بچوں کی تعلیم اور ان کی ملازمت کے تحفظ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس محمد بن نائف کی منظوری کے بعد جلد ہی اس فیصلے پر عمل درآمد ہو جائے گا
Good news for Iqama holders.خوشخبرى جلد