زرداری جمہوریت کو نہیں خود کو بچارہے ہیں ، 30 نومبر کوروکا گیا تو جلاؤ گھیراؤ ہوگا،شیخ رشید

Published on November 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 745)      No Comments
333
نواز پارٹی جمہوریت کی تباہی کیلئے کام کررہے ہیں 7 خاندانوں اور 30 نالائق نکمے اور فنی خرابی کے بچوں کاملک پر قبضہ ہے
راحیل شریف کا امریکا میں والہانہ استقبال ہوا جبکہ سلامتی کونسل میں نواز شریف کے خطاب کے موقع پر کوئی اہم آدمی موجود نہیں تھا،میڈیا سے گفتگو
کراچی(یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سرابرہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا، ظلم کیا گیا تو جلاؤ اور گھیراؤ ہوگا، حکومت طاقت آزمائے گی تو ہم بھی طاقت آزمائیں گے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کراچی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 30 نومبر کو ہم اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرنے جا رہے ہیں، حکومت طاقت آزمائے گی تو ہم بھی طاقت آزمائیں گے، 30 نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا ، ظلم کیا گیا تو جلاؤ اور گھیراؤ ہوگا۔ سات خاندانوں اور ان کے 30 بچوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، آصف زرداری جمہوریت کو نہیں خود کو بچا رہے ہیں، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشیل کمیشن نہ بنایا گیا تو کوئی اور کمیشن بنایا جائے۔ گزشتہ الیکشن آر اوز اور رمدے کی نگرانی میں ہوئے جب فوج کی نگرانی میں ہوں گے تو بہترین ہوں گے،ایم کیو ایم سمیت تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہیں،تمام اپوزیشن لیڈر زکہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے لیکن ساتھ ہی کہتے ہیں کہ وہ نواز شریف کیساتھ ہیںآئین اور قانون کی بات کی جائیگی تو آئین اور قانون کی بات ہم بھی کریں گے، اگر حکومت بد معاشی کریگی تو ہم بھی یہی کریں گے،شیخ رشید نے مزید کہا آصف علی زرداری بھی کہتے ہیں کہ جمہوریت بچارہے ہیں جبکہ وہ خود کو بچارہے ہیں اور جب وہ چاہئیں گے بلو رانی بھی میدان میں آجائے گی، ایم کیو ایم سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وہ ایم کیوایم سے مسلسل رابطے میں ہیں پیپلز پارٹی نے بڑا جلسہ کیا جس میں لیاری کی بسیں بھی خالی آئی تھیں، راحیل شریف کا امریکا میں والہانہ استقبال ہوا جبکہ سلامتی کونسل میں نواز شریف کے خطاب کے موقع پر کوئی اہم آدمی موجود نہیں تھا، نواز شریف اور ان کی پارٹی سلیکشن اور جمہوریت کی تباہی کیلئے کام کررہے ہیں 7 خاندانوں اور 30 نالائق نکمے اور فنی خرابی کے بچوں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے، شیخ رشید نے سندھ اور بلوچستان میں پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog