وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم نے تعمیراتی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کریں اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی کریں یہ بات انہوں نے ضلعی ترقیاتی جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلا س میں اے ڈی سی رانا محمد سلیم ،ڈی او سی مہر امیر بخش، اسسٹنٹ کمشنرز سیف اللہ ساجد ، کامران خان ، ریاض احمد ، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمد غیاث ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا ڈاکٹر محمد اکرم ،ڈاکٹر راؤ محمد خلیل ، ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم صادق ملہی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد ،انچارج ایمرجنسی ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اکرم پنوار،ایس ڈی او پراونشل ہائی ویزمحمود اقبال ، محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواداکرم نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں تاخیر سے تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری خزانہ پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور بعض کنٹریکٹرز جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں ایسے کنٹریکٹرز کی حوصلہ شکنی کی جائے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں متعلقہ اداروں کے سربراہان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کا وقتا فوقتا جائزہ لیں اور تعمیراتی نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بروقت درست کرائیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں کو ڈسپنسرز اور نرسز کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے انتظامی امور کو بہتر بنائیں اور لوگوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر توانائیاں صرف کریں انہوں نے کہا کہ دستیاب ڈاکٹر ز اور عملہ کی خدمات کو بہتر انداز میں استعمال کرنا متعلقہ ایم اور ہیلتھ افسران کی ذمہ داری ہے اور اسی کام کی حکومت سے تنخواہ وصول کرتے ہیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی سمیت آؤٹ ڈور اور ان ڈور علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور دستیاب فنڈز کے ضیاع کو روکا جائے اجلاس میں شاہرات ، ریسکیو1122کے بوریوالا اور ٹبہ سلطان پور، زراعت، صحت،تعلیم ، صوبائی محکمہ تعمیرات ،دیہی ترقی ، پبلک ہیلتھ کے منصوبوں کاجائزہ لیا گیا