جدہ ( زکیر احمد بهٹی). سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران سر قلم کیے جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد 8 ہوگئی. مسلسل پاکستانیوں کے سر قلم کئے جانے سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہو رہی ہےتفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغربی صوبے دمام میں ایک پاکستان سیف الرحمان نامی شخص کا منشیات سمگلنگ کیس میں سر قلم کردیا گیا سعودی حکام کے مطابق سیف الرحمان منشیات کی بڑی مقدار اپنے پیٹ میں چھپاکر سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس کو عبرتناک سزا دی گئی